jestpic.com

Discover Best Images of World

#food #travel #sports #news #may #saturday

یکم مئ یوم مزدور

اگر مجھے یہ ھنر آتا۔

تو میں ان بے بس بھوک لمحوں میں اُن ساری رسوئیوں کے دریچوں کو بند کرنے کی ساری سعی کرتا... اگر میرے پاس کوئی ایسا فَسُوں ہوتا تو میں اُن سارے پکوان خانوں کی کھڑکیوں کو مقفل کرنے کی تمام کوشش کرتا...

جن سے ان لاچار شب و روز میں مصالحے دار، چٹ پٹے اور خوش زائقہ فرمائشی کھانوں کی بے مہار  خوشبوئیں...... کہیں بہت قریب اُن مجبور، محصور اور مزدور آنگنوں تک پہنچ رہی ھیں
جہاں.... مفلس ماؤں نے رات کے سالن میں از سر, نو... پھر سے پانی ڈالا ھے...... جہاں چپ چپ سے بچے اب زیادہ شرارتیں نہیں کرتے.

جہاں.... خاموش برتنوں کے پہلو میں نیم ٹوٹے سے چھوٹے چھوٹے موبائل سہمے پڑے ہیں....

جہاں..... آدھے پھٹے بٹوے میں نیم مڑی بچوں کی تصویروں کے پہلو میں مٹی اور سیمنٹ زدہ  تنہا شناختی  کارڈ...... کسی اُجرت کی چاپ کا منتظر ھے....
اگر مجھے یہ ھنر آتا تو میں ان بے بس بھوک لمحوں میں..............!!

۔۔۔ کچھ اشعار ۔۔۔

ان کی دولت بھی اک تماشا ھے ۔
میری فرصت بھی اک تماشا ھے ۔

لقمے با نٹے گئے ہیں گلیوں میں ۔
ہائے ۔ غربت بھی اک تماشا ھے ۔

غصہ مزدور پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر آ ئے ۔
ایسی غیرت بھی اک تماشا ھے ۔

اپنی پہچان ۔۔۔۔۔ بھول جاؤ اگر ۔
اتنی شہرت بھی اک تماشا ھے ۔

لکھنے والے اگر ۔۔ نہ لکھ پائیں ۔
پھر صحافت بھی اک تماشا ھے ۔

جو محبت۔۔۔۔ ا گر ھے یکطرفہ ۔
وہ محبت بھی ۔۔۔ اک تماشا ھے ۔.

#paknavy #pakistan #pakistaniclothes #pakistancomedy #pakistaniwedding #pakarmyzindabad #pakistanarmyzindabad #pakistan🇵🇰 #paf #pakistani #pakistanairforce #pakistanfood #pak_army #pakarmygirls #police #pakairforce #pakistanis #pakistan_pics #pakistanzindabad #islamic_republic_of_pakistan #igpakistan #ispr #instagram #ssg #instagood #urdupoetry #urduadab #urduzone #urduposts #urdupoetrylovers

5/1/2024, 8:01:38 AM