enginnermuhammadalimirza images

Discover Best enginnermuhammadalimirza Images of World

#food #travel #sports #news #may #friday

انسان کی جنت، خدا کی جنت جنت انسان کا سب سے بڑا خواب ہے۔ اس خواب کی تعبیر ہم اپنی موجودہ دنیا میں بنانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر تین چیزیں ایسی ہیں جو اس خواب کو چکنا چور کر دیتی ہیں۔ پہلی چیز موت ہے۔ انسان دنیا میں فرعون اور نمرود جیسی بادشاہی بھی حاصل کرلے جہاں وہ رعایا کے لیے معبود بن جاتا ہے، تب بھی موت کا سانپ اسے ہر حال میں ڈستا ہے اور انسان اپنی خدائی کو چھوڑ کر بے بسی سے مرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ انسانی جنت کے رنگ میں بھنگ ڈالنے والی دوسری چیز ماضی کے غم اور مستقبل کے اندیشے ہیں جو کسی کانٹے کی طرح دل میں چبھتے، دماغ میں کھٹکتے، حال کو پریشان اور نفسیات کو مضطرب رکھتے ہیں۔ غم کے کانٹے اور خوف کے بچھو یہ امکان ہی نہیں چھوڑتے کہ انسان اپنی زندگی سکون و اطمینان سے گزار سکے۔ ہر تھوڑے عرصے میں یہ زلزلہ بن کر آتے ہیں اور خوشی و مسرت کے ہر محل کو مسمار کر دیتے ہیں۔ کوئی انسان اس خوف و حزن سے نجات پانے کے لیے لذت و سرور کی دنیا میں گم ہونا چاہے تو تیسری رکاوٹ اس کا راستہ روک لیتی ہے۔ وہ یہ کہ انسان کچھ عرصے میں ہر لذت و سکون میں کشش کھو دیتا ہے۔ یکسانیت بوریت کو جنم دیتی ہے اور انسان ساری زندگی خوشی کی تلاش میں بے سکون دوڑتا رہتا ہے۔ یہ صرف خدا کی جنت ہے جو ان تینوں خرابیوں سے پاک ہوگی۔ وہاں نہ موت کا سانحہ ہوگا جو ہر نعمت سے محروم کر دے اور نہ خوف و حزن کی آندھیاں ہوں گی جو زندگی کا سکون برباد کریں۔وہاں ختم نہ ہونے والا تنوع ہوگا جو انسان کو نعمتوں سے کبھی بور اور بیزار نہیں ہونے دے گا۔ یہی وہ تین چیزیں ہیں جو خدا کی جنت کو انسان کی جنت سے جدا کر دیتی ہیں۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi) #emaan #i̇slam #muftitariqmasood #drisrarahmed #inzaar #akhirat #prophetmuhammad #urdu #allah #peace #enginnermuhammadalimirza #islamicdaily #islamicreminder #spirituality #islamicpost #islamicreels #viral #abuyahya #lines #youthclub #dawah #tabligh #instaislam #deen #deenoverdunya #byan #pakistan #muslimummah

5/2/2024, 5:40:11 PM

🥺💙 . . . . #viral #emam #emam_🖤 #enginnermuhammadalimirza @engineermuhammadaliofficial @emamedit @engineer_mohammad_ali_mirza_1 @emam_student

4/25/2024, 5:41:27 PM

حقیقت کا اعتراف قرآن کی سوره نمبر 43 کی ایک آیت میں خدائی قانون کو بیان کیا گیا ہے۔ اس آیت کا ترجمہ یہ ہے: "کیا یہ لوگ تیرے رب کی رحمت کو تقسیم کرتے ہیں۔ دنیا کی زندگی میں ان کی روزی کو تو ہم نے تقسیم کیا ہے، اور ہم نے ایک کو دوسرے پر فوقیت دی ہے، تاکہ وه ایک دوسرے سے کام لیں" (الزخرف:32)۔ دنیا میں کسی شخص کو جو کچھ ملتا ہے، وه اس کو انعام کے طور پر نہیں ملتا، بلکہ وه اس کو امتحان کے طور پر ملتا ہے۔ مثلاً دولت، شہرت، اقتدار، وغیره میں برابری کا اصول نہیں ہے، بلکہ فرق کا اصول ہے۔ یہ فرق امتحانی مصلحت کی بنا پر ہوتا ہے۔ لوگوں کے درمیان اگر دنیوی چیزوں میں برابری ہو، تو لوگوں کے درمیان امتحان کی حالت قائم نہ ہوسکے، جب کہ خدا کے تخلیقی پلان کے مطابق، امتحان کی حالت لازمی طور پر ضروری ہے۔ خدا کے قائم کرده اس فرق کی بنا پر، نہ کہ سازش یا استحصال کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ دنیوی معاملات میں کوئی اوپر ہوتا ہے اور کوئی نیچے۔ اس فرق کو ماننے کا مطلب حقیقت کا اعتراف ہے۔ حقیقت کا اعتراف کرنے سے آدمی کے اندر مثبت طرز فکر پیدا ہوتا ہے، اس کے اندر مثبت اخلاقیات کی پرورش ہوتی ہے، اس کے اندر مثبت شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے۔ جو لوگ حقیقت کا اعتراف نہ کریں، وه منفی نفسیات کا شکار ہوجائیں گے۔ اس دنیا میں تمام مثبت فوائد حقیقت کا اعتراف کرنے والے کو ملتے ہیں۔ اس لیے آدمی مجبور ہوتا ہے کہ وه دل سے حقیقت کو نہ مانتے ہوئے بهی عملی طور پر اس سے ایڈجسٹ کرلے، اسی کا مذہبی نام منافقت ہے۔ حقیقت کا اعتراف نہ کرنا ہمیشہ نفاق کی قیمت پر ہوتا ہے، اور بلاشبہ نفاق سے زیاده بری کوئی چیز اس دنیا میں نہیں۔ ہم خدا کی بنائی ہوئی دنیا میں ہیں نہ کہ اپنی بنائی ہوئی دنیا میں۔ خدا کی دنیا میں اپنی مرضی کے مطابق رہنے کی کوشش کرنا ہی تمام برائیوں کی اصل جڑ ہے۔By Maulana Waheeduddin KhanYouTube Channel: Inzaarhttp://www.inzaar.pk-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #emaan #i̇slam #muftitariqmasood #drisrarahmed #inzaar #akhirat #prophetmuhammad #urdu #allah #peace #enginnermuhammadalimirza #islamicdaily #islamicreminder #spirituality #islamicpost #islamicreels #viral #abuyahya #lines #youthclub #dawah #tabligh #instaislam #deen #deenoverdunya #byan #pakistan #muslimummah

4/4/2024, 6:06:59 PM

شب قدر اور خدا کی قربتقرآنِ مجید میں شبِ قدر کو ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے ہر بندۂ مؤمن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اِس رات عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کے قرب کے وہ مواقع حاصل کرے جو ہزار مہینوں سے افضل ہیں۔ تاہم جیسا کہ معلوم ہے کہ اس رات کی تعیین قرآن و حدیث میں نہیں ملتی۔ زیادہ سے زیادہ جو بات معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔تاہم جہاں تک اللہ تعالیٰ کے قرب کا تعلق ہے وہ شبِ قدر کی رات یا کسی اور وقت یا مقام پر موقوف نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کا قرب اور عنایت بندۂ مؤمن کو ہر اُس وقت اور ہر اُس مقام پر نصیب ہوسکتے ہیں جب وہ پوری طرح اپنے رب کی طرف متوجہ ہو۔ اُس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں۔ اُس کے قلب میں اللہ پاک کی رضا کے سوا کوئی جذبہ نہ ہو۔ وہ زندگی کے ہر نفع و ضرر کا مالک تنہا اپنے رب کو سمجھ کر اُس کی طرف لپک رہا ہو۔ یہی وہ بندہ ہے جو بلاشبہ رب کی قربت اور اُس کی حضوری کا شرف حاصل کرلیتا ہے۔ ایسے میں بندہ دعا مانگتا ہے اور رب قبول کرتا ہے، وہ سجدہ کرتا اور اُس کی حمد و تسبیح کرتا ہے اور رب اس کے ان اعمال کی قدردانی کرتا ہے۔پھر صرف یہی ایک معاملہ نہیں متعدد ایسی چیزیں ہیں جو انسان کو خدا کی خاص عنایت سے نوازتی ہیں۔ اللہ کی راہ میں اس وقت خرچ کرنا جب تنگی کا موقع ہو۔ کسی کمزور کی غلطی کو اُس وقت معاف کر دینا جب انسان اُس سے بدلہ لینے کی پوری قدرت رکھتا ہو۔ تنہائی میں کسی ایسے گناہ سے رُک جانا جس میں نہ کسی رسوائی کا اندیشہ ہو اور نہ کسی پکڑ کا خوف۔ یہ سب احوال و مقامات وہ ہیں جو انسان کو خدا کے قرب سے نوازتے ہیں۔ شبِ قدر پانا کسی کے اختیار میں نہیں، لیکن یہ معاملات ہر شخص کے ہاتھ میں ہیں۔ ہم جب چاہیں ان کے ذریعے اپنے رب کا قرب اور عنایت حاصل کرسکتے ہیں۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)YouTube Channel: Inzaarhttps://www.inzaar.pk/shabe-qadr-khuda-ki-qurbat-by-abu-yahya-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #emaan #i̇slam #muftitariqmasood #drisrarahmed #inzaar #akhirat #prophetmuhammad #urdu #allah #peace #enginnermuhammadalimirza #islamicdaily #islamicreminder #spirituality #islamicpost #islamicreels #viral #abuyahya #lines #youthclub #dawah #tabligh #instaislam #deen #deenoverdunya #byan #pakistan #muslimummah

4/1/2024, 5:50:05 PM

اعتکافاعتکاف روزے کی عبادت کا منتہائے کمال ہے۔ رمضان میں روزہ رکھ کر انسان طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانا پینا اور ازدواجی تعلق کو چھوڑ دیتا ہے۔ لیکن اعتکاف میں انسان آگے بڑھتا ہے اور ان پابندیوں کے ساتھ کئی اور پابندیاں خود پر عائد کرلیتا ہے۔ اب انسان اپنا گھر، گھر والے اور کاروبار سمیت ساری دنیوی دلچسپیاں چھوڑ کر مسجد میں آبیٹھتا ہے۔ پہلے بیوی سے تعلق زن و شو دن میں چھوڑا تھا اب رات میں بھی اس سب سے بڑی انسانی خواہش سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ پہلے لوگوں سے مل لیا جاتا تھا اور اب سب سے کٹ کر انسان خدا کا ہو رہتا ہے۔ یوں ایک بندہ مومن سوائے زندگی کی ایک نشانی یعنی رات کے وقت کھانے پینے کے علاوہ پوری دنیا اور دنیا داری کو چھوڑ کر اللہ کے گھر آبیٹھتا ہے اور اپنی صبح و شام اس کی یاد اور اس کی بندگی میں گزارنے لگتا ہے۔اعتکاف کی پابندیاں انسان کو احساس دلاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عنایات اتنی زیادہ ہیں کہ حق یہی ہے کہ زندگی اسی طرح گزاری جائے۔ مگر یہ اس کریم کا کرم ہے کہ اس نے اس عبادت کو لازم کیا اور نہ انسان کو مجبور کیا کہ وہ عام حالات میں اللہ کی رضا کے لیے اپنا کھانا پینا، بیوی بچے، ازدواجی تعلق اور کاروبار، سماجی تعلقات اور اسباب دنیا داری کو چھوڑ دے۔ اس کا مطالبہ بس اتنا ہے کہ ان سب میں رہو پر مجھے نہ بھولو۔تم شادی کرو، گھر بناؤ، کاروبار اور ملازمت کرو، بیوی اور بچوں کی خوشیاں دیکھو، دنیا اور اس کی دلچسپیوں سے بھی بقدر ضرورت محظوظ ہو، مگر مجھے یاد رکھو۔ میری نافرمانی نہ کرو۔ اس لیے کہ یہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں۔ جس طرح رمضان اور اعتکاف کے ایام گزر جاتے ہیں۔ یہ دنیا کی زندگی بھی گزر جائے گی۔ پھر تم لوٹ کر میرے ہی پاس آؤ گے۔ ایسا نہ ہو کہ اس روز تمھارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہ ہو۔ یہی اعتکاف کا اصل درس ہے۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)YouTube Channel: Inzaarhttps://www.inzaar.pk/aitakaf-abu-yahya-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #holyquran #quran #i̇slam #jannat #islamicquotes #india #quranreminder #pakistan #drisrarahmed #qurandaily #moulanawahiduddinkhan #islamicpost #quranlovers #enginnermuhammadalimirza #islamicposts #mouhammed #dawah #tabligh #youthclubpk #lines #depressionhelp #muftitariqmasood #deen #allah #deenoverduniya #saqibrazamustafai #byan #pakistan #muslimummah

3/31/2024, 11:34:23 PM

اعتکافاعتکاف روزے کی عبادت کا منتہائے کمال ہے۔ رمضان میں روزہ رکھ کر انسان طلوع فجر سے غروب آفتاب تک کھانا پینا اور ازدواجی تعلق کو چھوڑ دیتا ہے۔ لیکن اعتکاف میں انسان آگے بڑھتا ہے اور ان پابندیوں کے ساتھ کئی اور پابندیاں خود پر عائد کرلیتا ہے۔ اب انسان اپنا گھر، گھر والے اور کاروبار سمیت ساری دنیوی دلچسپیاں چھوڑ کر مسجد میں آبیٹھتا ہے۔ پہلے بیوی سے تعلق زن و شو دن میں چھوڑا تھا اب رات میں بھی اس سب سے بڑی انسانی خواہش سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ پہلے لوگوں سے مل لیا جاتا تھا اور اب سب سے کٹ کر انسان خدا کا ہو رہتا ہے۔ یوں ایک بندہ مومن سوائے زندگی کی ایک نشانی یعنی رات کے وقت کھانے پینے کے علاوہ پوری دنیا اور دنیا داری کو چھوڑ کر اللہ کے گھر آبیٹھتا ہے اور اپنی صبح و شام اس کی یاد اور اس کی بندگی میں گزارنے لگتا ہے۔اعتکاف کی پابندیاں انسان کو احساس دلاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عنایات اتنی زیادہ ہیں کہ حق یہی ہے کہ زندگی اسی طرح گزاری جائے۔ مگر یہ اس کریم کا کرم ہے کہ اس نے اس عبادت کو لازم کیا اور نہ انسان کو مجبور کیا کہ وہ عام حالات میں اللہ کی رضا کے لیے اپنا کھانا پینا، بیوی بچے، ازدواجی تعلق اور کاروبار، سماجی تعلقات اور اسباب دنیا داری کو چھوڑ دے۔ اس کا مطالبہ بس اتنا ہے کہ ان سب میں رہو پر مجھے نہ بھولو۔تم شادی کرو، گھر بناؤ، کاروبار اور ملازمت کرو، بیوی اور بچوں کی خوشیاں دیکھو، دنیا اور اس کی دلچسپیوں سے بھی بقدر ضرورت محظوظ ہو، مگر مجھے یاد رکھو۔ میری نافرمانی نہ کرو۔ اس لیے کہ یہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں۔ جس طرح رمضان اور اعتکاف کے ایام گزر جاتے ہیں۔ یہ دنیا کی زندگی بھی گزر جائے گی۔ پھر تم لوٹ کر میرے ہی پاس آؤ گے۔ ایسا نہ ہو کہ اس روز تمھارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہ ہو۔ یہی اعتکاف کا اصل درس ہے۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)YouTube Channel: Inzaarhttps://www.inzaar.pk/aitakaf-abu-yahya-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #emaan #i̇slam #muftitariqmasood #drisrarahmed #inzaar #akhirat #prophetmuhammad #urdu #allah #peace #enginnermuhammadalimirza #islamicdaily #islamicreminder #spirituality #islamicpost #islamicreels #viral #abuyahya #lines #youthclub #dawah #tabligh #instaislam #deen #deenoverdunya #byan #pakistan #muslimummah

3/31/2024, 6:45:02 PM

ابدی روزہاللہ تعالیٰ نے انسان کو جس فطرت پر پیدا کیا ہے وہ اپنی ذات میں اس کی بہت کچھ رہنمائی کرتی ہے۔ اس فطرت کے مطابق انسان جو کچھ کرتا ہے اسے اللہ کا قانون فطرت کہا جاتا ہے۔ انسان اسی فطرت کے تحت کھاتا ہے پیتا ہے، شادی کرتا ہے، اولاد حاصل کرتا ہے، گھر بناتا اور بہت سے دیگر کام کرتا ہے۔ یہ تمام امور اتنے فطری ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بتائے بغیر جائز ہوجاتے ہیں اور اس کے کہے بغیر اللہ کا حکم بن جاتے ہیں، (البقرہ 222:2)۔رمضان کا مہینہ آتا ہے تو اللہ تعالیٰ بندوں کا عجب طرح سے امتحان لیتے ہیں۔ وہ اس فطری قانون کے تحت جائز چیزیں یعنی کھانا، پینا اور میاں بیوی کا تعلق ایک خاص وقت کے لیے ناجائز کر دیتے ہیں۔ بندے رب کا حکم سنتے ہیں اور اس کی اطاعت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فطری ضروریات سے بھی رک جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس پر اتنا خوش ہوتے ہیں کہ احادیث کے مطابق جنت میں ان کے لیے ایک خاص دروازہ بنا دیتے ہیں۔ ان کی منہ کی بو کو خوشبو سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کو روزہ کی جزا خود دینے کا وعدہ کرتے ہیں اور اپنی ملاقات کے وقت ایک خاص خوشی ملنے کی خوش خبری سناتے ہیں۔اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خدا کے قانون ابتلا کے تحت قانون فطرت کی جائز کردہ بہت سی نعمتوں سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو جاتے ہیں۔ بہت سی بہنوں کی شادیاں نہیں ہو پاتیں۔ بہت سے لوگ معذور رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ عمر بھر مریض رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ تازیست غربت کا شکار رہتے ہیں۔ کچھ کے ہاں اولاد نہیں ہوتی۔ ایسے تمام لوگ ابدی طور پر روزے کی حالت میں ہیں۔ ان کو جب ان کے صبر کا اجر ملے گا تو ہر روزہ دار حیران رہ جائے گا۔ اس روز ان کا اجر ناپنے کے لیے ہر پیمانہ چھوٹا پڑ جائے گا۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)YouTube Channel: Inzaarhttps://www.inzaar.pk/abdi-roza-by-abu-yahya-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #emaan #i̇slam #muftitariqmasood #drisrarahmed #inzaar #akhirat #prophetmuhammad #urdu #allah #peace #enginnermuhammadalimirza #islamicdaily #islamicreminder #spirituality #islamicpost #islamicreels #viral #abuyahya #lines #youthclub #dawah #tabligh #instaislam #deen #deenoverdunya #byan #pakistan #muslimummah

3/30/2024, 4:55:36 PM

روزہ اور ارادہ ہر روزے دار یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ روزہ ایک مضبوط ارادے کے بغیر نہیں رکھا جاسکتا۔ روزے کی حالت میں انسان صبحِ صادق سے غروبِ آفتاب تک بھوکا پیاسا رہتا ہے۔ یہ کیفیت اپنے اندر بیک وقت تین چیزیں رکھتی ہے۔ پہلی یہ کہ انسان اپنی پسند اور خواہش کی چیزوں سے رُک جاتا ہے۔ بھوک میں پیاز اور چٹنی بھی انسان کو لذیذ کھانوں سے بڑھ کر محسوس ہوتی ہیں، مگر روزے دار خود پر قابو رکھتا ہے اور ہر طرح کا کھانا اور مشروبات دسترس میں ہونے کے باوجود ان سے خود کو روکتا ہے۔ یہ مضبوط ارادے کے بغیر ممکن نہیں۔دوسری چیز ضرورت ہے۔ کھانا پینا انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر وہ نقاہت محسوس کرتا اور معمولات کی انجام دہی میں اسے مشکل پیش آنے لگتی ہے۔ مگر روزے دار اپنی قوتِ ارادی کو استعمال کرکے نقاہت جھیل کر بھی خود کو کھانے پینے سے دور رکھتا ہے۔ تیسری اور سب سے بڑی چیز وہ تکلیف اور اذیت ہے جو بھوک اور پیاس کو برداشت کرنے سے ہوتی ہے۔ مگر ایک دفعہ پھر روزے دار اپنے ارادے کی مضبوطی کی بنا پر موسم اور بھوک و پیاس کی مشقت اُٹھا کر بھی ایک ماہ تک روزے کی عبادت پر ڈٹا رہتا ہے۔بدقسمتی یہ ہے کہ ایک ماہ تک اپنی خواہشات، ضروریات اور سخت مشقتوں کے سامنے ڈٹ جانے والا یہ روزے دار رمضان کے فوراً بعد اپنی اس مضبوط قوت ارادی کو بھول جاتا ہے۔ وہ معمولی نوعیت کے گناہ، خواہشات، شیطانی ترغیبات کا شکار ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر ایک روزے دار رمضان کے مہینے میں یہ فیصلہ کرلے کہ جس قوتِ ارادی کے بل پر اس نے روزے کی مشقت کو جھیلا ہے، اس کو استعمال کرکے وہ رمضان اور اس کے بعد ہر گناہ چھوڑ دے گا تو بلاشبہ انسان کی قوتِ ارادی کے لیے یہ ایک معمولی بات ہے۔ اگر رمضان میں یہ بات کسی کو حاصل ہوگئی تو بلاشبہ رمضان میں اس نے جنت کی کامیابی یقینی طور پر حاصل کرلی۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)YouTube Channel: Inzaarhttps://www.inzaar.pk/roza-aur-irada-abu-yahya-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #holyquran #quran #i̇slam #jannat #islamicquotes #india #quranreminder #pakistan #drisrarahmed #qurandaily #moulanawahiduddinkhan #islamicpost #quranlovers #enginnermuhammadalimirza #islamicposts #mouhammed #dawah #tabligh #youthclubpk #lines #depressionhelp #muftitariqmasood #deen #allah #deenoverduniya #saqibrazamustafai #byan #pakistan #muslimummah

3/28/2024, 9:20:18 PM

ایک دن کا روزہ رمضان کا ہماری پوری زندگی سے کیا تعلق ہے، اس حقیقت کو ایک عارف نے کمال خوبصورتی سے اس طرح بیان کیا ہے: ہم اس دنیا میں ایک دن کے لیے آئے ہیں۔ ۔ ۔ اور اس دن ہم نے روزہ رکھ لیا ہے۔انسان اس دنیا میں جب آنکھ کھولتا ہے تو وہ خود کو نعمتوں کے سمندر میں گھرا ہوا پاتا ہے۔ اسے بھوک میں کھانا، پیاس میں پانی، نیند کے لیے پُرسکون رات، کام کے لیے روشن دن، جینے کے لیے رشتوں کا تعلق اور رہنے کے لیے کرہ ارض جیسا آرام دہ گھر ہی نہیں دیا گیا، بلکہ اس کی زبان کے لیے لذید ترین ذائقے، سماعت کے لیے نرم و شیریں آہنگ، بصارت کے لیے ان گنت رنگوں کی برسات اور قوت شامہ کو معطر کر کے روح تک اتر جانے والی خوشبوؤں کی مہک بھی عطا کی گئی ہیں۔نعمتوں کی یہ حسین دنیا اسے بتاتی ہے کہ اس کا ایک خالق اور مالک ہے جس کی مہربانیوں کے اعتراف میں اسے سراپا شکر اور سراپا اطاعت بن جانا چاہیے۔ اسے رب کی نافرمانی کے ہر راستے سے رک جانا چاہیے۔ مگر اس کی خواہشات، ضروریات، انسانی کمزوریاں اور حیوانی جذبات اکثر اسے اطاعت کے سیدھے راستے سے ہٹا کر نافرمانی کی پگڈنڈیوں پر لے جاتے ہیں جن پر چلنے سے صرف جہنم کی منزل سامنے آتی ہے۔ایسے میں رمضان کا روزہ اسے یاد دلاتا ہے کہ اسے کیسی اعلیٰ نعمتیں دی گئی ہیں اور ان کے جواب میں اسے نافرمانی کے ہر کام سے رک کر، عمرِ رواں کے بس ایک ہی دن کا تو روزہ رکھنا ہے۔ جس دن کے بعد حیاتِ جاوداں کا وہ دور آئے گا جب ہر پابندی اٹھالی جائے گی اور ہر سختی آسان کر دی جائے گی۔ یہی رمضان کی مشقت کا حاصل ہے۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)YouTube Channel: Inzaarhttps://www.inzaar.pk/aik-din-ka-roza-abu-yahya-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #emaan #i̇slam #muftitariqmasood #drisrarahmed #inzaar #akhirat #prophetmuhammad #urdu #allah #peace #enginnermuhammadalimirza #islamicdaily #islamicreminder #spirituality #islamicpost #islamicreels #viral #abuyahya #lines #youthclub #dawah #tabligh #instaislam #deen #deenoverdunya #byan #pakistan #muslimummah

3/28/2024, 5:30:11 PM

روزہ اور ارادہ ہر روزے دار یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ روزہ ایک مضبوط ارادے کے بغیر نہیں رکھا جاسکتا۔ روزے کی حالت میں انسان صبحِ صادق سے غروبِ آفتاب تک بھوکا پیاسا رہتا ہے۔ یہ کیفیت اپنے اندر بیک وقت تین چیزیں رکھتی ہے۔ پہلی یہ کہ انسان اپنی پسند اور خواہش کی چیزوں سے رُک جاتا ہے۔ بھوک میں پیاز اور چٹنی بھی انسان کو لذیذ کھانوں سے بڑھ کر محسوس ہوتی ہیں، مگر روزے دار خود پر قابو رکھتا ہے اور ہر طرح کا کھانا اور مشروبات دسترس میں ہونے کے باوجود ان سے خود کو روکتا ہے۔ یہ مضبوط ارادے کے بغیر ممکن نہیں۔دوسری چیز ضرورت ہے۔ کھانا پینا انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر وہ نقاہت محسوس کرتا اور معمولات کی انجام دہی میں اسے مشکل پیش آنے لگتی ہے۔ مگر روزے دار اپنی قوتِ ارادی کو استعمال کرکے نقاہت جھیل کر بھی خود کو کھانے پینے سے دور رکھتا ہے۔ تیسری اور سب سے بڑی چیز وہ تکلیف اور اذیت ہے جو بھوک اور پیاس کو برداشت کرنے سے ہوتی ہے۔ مگر ایک دفعہ پھر روزے دار اپنے ارادے کی مضبوطی کی بنا پر موسم اور بھوک و پیاس کی مشقت اُٹھا کر بھی ایک ماہ تک روزے کی عبادت پر ڈٹا رہتا ہے۔بدقسمتی یہ ہے کہ ایک ماہ تک اپنی خواہشات، ضروریات اور سخت مشقتوں کے سامنے ڈٹ جانے والا یہ روزے دار رمضان کے فوراً بعد اپنی اس مضبوط قوت ارادی کو بھول جاتا ہے۔ وہ معمولی نوعیت کے گناہ، خواہشات، شیطانی ترغیبات کا شکار ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر ایک روزے دار رمضان کے مہینے میں یہ فیصلہ کرلے کہ جس قوتِ ارادی کے بل پر اس نے روزے کی مشقت کو جھیلا ہے، اس کو استعمال کرکے وہ رمضان اور اس کے بعد ہر گناہ چھوڑ دے گا تو بلاشبہ انسان کی قوتِ ارادی کے لیے یہ ایک معمولی بات ہے۔ اگر رمضان میں یہ بات کسی کو حاصل ہوگئی تو بلاشبہ رمضان میں اس نے جنت کی کامیابی یقینی طور پر حاصل کرلی۔By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousufi)YouTube Channel: Inzaarhttps://www.inzaar.pk/roza-aur-irada-abu-yahya-----------To get books, please visit https://www.inzaar.pk/order-books/ #emaan #i̇slam #muftitariqmasood #drisrarahmed #inzaar #akhirat #prophetmuhammad #urdu #allah #peace #enginnermuhammadalimirza #islamicdaily #islamicreminder #spirituality #islamicpost #islamicreels #viral #abuyahya #lines #youthclub #dawah #tabligh #instaislam #deen #deenoverdunya #byan #pakistan #muslimummah

3/27/2024, 5:20:33 PM